سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر کی قیمت مزید گر گئی
کراچی میں سٹاک مارکیٹ کا مثبت رجحان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا گیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کا اضافہ
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 415 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 435 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ، گورنر بلوچستان کی رہائشگاہ کے باہر فائرنگ، 5 افراد زخمی
سطح پر نمایاں اضافہ
گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، ٹریڈنگ کے دوران 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 479 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں باضابطہ مذاکرات شروع ہو گئے
کاروبار کے اختتام پر انڈیکس
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 457 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 57 ہزار 20 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے تک سستا ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔








