ناروے میں پارلیمانی الیکشن، پاکستان نژاد امیدواروں نے بھی میدان مار لیا

ناروے میں پارلیمانی الیکشن
اوسلو( نیوز ڈیسک) ناروے میں پارلیمانی الیکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان نژاد امیدواروں نے بھی میدان مار لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیوروکریسی کی کارکردگی جانچنے کا نیا نظام منظور، ایف بی آر پر تجربہ کامیاب
انتخابات کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق ناروے میں پارلیمانی انتخاب بائیں بازو کی جماعتوں نے جیت لیا۔ 8 ستمبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے الیکشن میں 19 جماعتوں نے حصہ لیا۔ ’’جنگ‘‘ کے مطابق بائیں بازوں کی جماعتیں 87 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہیں جب کہ دائیں بازو کی جماعتوں نے 82 نشستیں جیتیں۔ اکثریت حاصل کرنے کیلئے 85 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔
پاکستان نژاد امیدواروں کی کامیابی
یہاں یہ بھی یاد رہے کہ ناروے کے قومی اسمبلی کے الیکشن 2025ء میں 3 پاکستان نژاد امیدوار بھی اپنی اپنی جماعتوں کی طرف سے منتخب ہو گئے ہیں۔