ٹرمپ کا یوٹرن: بھارت سے تجارتی مذاکرات کا اعلان

امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات کا آغاز

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے کے لیے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آج بدترین فسطائیت اور ظلم و جبر کی شرمناک تاریخ رقم کی گئی، پرامن اور نہتے لوگوں پر بے دریغ تشدد، مار پیٹ اور بلاجواز گرفتاریوں نے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑادیں، جنید اکبر خان

ٹرمپ کا وزیراعظم مودی کی طرف دوستانہ رویہ

گزشتہ دنوں ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر کئی بار تنقید کرنے کے بعد اچانک انہیں اپنا دوست قرار دیا تھا اور اب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمود خان اچکزئی کی قائد حزب اختلاف کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی تقریر ، ایوان کو مضبوط بنانے کےلئے حکومت کا مشروط ساتھ دینے کا عندیہ دے دیا

ٹرمپ کی انسٹاگرام پر وضاحت

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر بیان میں کہا کہ وہ وزیراعظم مودی سے آنے والے ہفتوں میں گفتگو کے منتظر ہیں اور یقین ہے کہ امریکا اور بھارت کے لیے کامیاب نتیجہ حاصل کرنا مشکل نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری کی عراق کے صدر منتخب ہونے پر نزار آمیدی کو مبارکباد

مودی کا جواب

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی بات چیت کے منتظر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت قریبی دوست اور فطری شراکت دار ہیں، اور مذاکرات تجارتی شراکت داری کے وسیع امکانات کی راہ ہموار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع

معاشی مواقع کی تلاش

مودی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی ٹیمیں مذاکرات کو جلد مکمل کرنے پر کام کر رہی ہیں تاکہ عوام کے روشن مستقبل اور خوشحالی کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس؛ شیریں مزاری سمیت مزید 9 ملزمان پر فردجرم عائد

تعلقات میں سردمہری

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں امریکا اور بھارت کے تعلقات کشیدگی کا شکار رہے ہیں۔ امریکا نے بھارت پر پہلے ہی 50 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے جبکہ صدر ٹرمپ نے متعدد بار مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بھارت کے محصولات میں کمی کی پیشکش

امریکی صدر نے حالیہ بیانات میں کہا تھا کہ بھارت نے محصولات صفر کرنے کی پیشکش تو کی ہے لیکن یہ فیصلہ بہت تاخیر سے کیا گیا۔ اسی دوران انہوں نے بھارت کا دورہ بھی منسوخ کر دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...