ٹرمپ کا یوٹرن: بھارت سے تجارتی مذاکرات کا اعلان

امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات کا آغاز
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے کے لیے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی، زبردست فیچر کا اعلان
ٹرمپ کا وزیراعظم مودی کی طرف دوستانہ رویہ
گزشتہ دنوں ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر کئی بار تنقید کرنے کے بعد اچانک انہیں اپنا دوست قرار دیا تھا اور اب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نطنز میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد تابکاری اور کیمیکل آلودگی کا امکان موجود ہے، اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے خبردار کردیا
ٹرمپ کی انسٹاگرام پر وضاحت
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر بیان میں کہا کہ وہ وزیراعظم مودی سے آنے والے ہفتوں میں گفتگو کے منتظر ہیں اور یقین ہے کہ امریکا اور بھارت کے لیے کامیاب نتیجہ حاصل کرنا مشکل نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے، گزشتہ رات کیسی تھی؟ امریکی سفیر نے اہم بیان جاری کر دیا
مودی کا جواب
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی بات چیت کے منتظر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت قریبی دوست اور فطری شراکت دار ہیں، اور مذاکرات تجارتی شراکت داری کے وسیع امکانات کی راہ ہموار کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی: بیرسٹر سیف
معاشی مواقع کی تلاش
مودی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی ٹیمیں مذاکرات کو جلد مکمل کرنے پر کام کر رہی ہیں تاکہ عوام کے روشن مستقبل اور خوشحالی کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوشکی: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کی لاشیں برآمد
تعلقات میں سردمہری
یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں امریکا اور بھارت کے تعلقات کشیدگی کا شکار رہے ہیں۔ امریکا نے بھارت پر پہلے ہی 50 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے جبکہ صدر ٹرمپ نے متعدد بار مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
بھارت کے محصولات میں کمی کی پیشکش
امریکی صدر نے حالیہ بیانات میں کہا تھا کہ بھارت نے محصولات صفر کرنے کی پیشکش تو کی ہے لیکن یہ فیصلہ بہت تاخیر سے کیا گیا۔ اسی دوران انہوں نے بھارت کا دورہ بھی منسوخ کر دیا تھا۔