قائد اعظمؒ نے مسلمانان ہند کو نظریہ، شعور اور خودمختار ریاست دی: محسن نقوی

قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 77 ویں برسی پر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی عظیم جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے مسلمانان ہند کو ایک نظریہ، شعور اور خودمختار ریاست دی، برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی سے نکال کر ایک خودمختار وطن کی منزل تک پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات
قائد کی شخصیت اور کردار
قائد کی شخصیت میں کردار کی بلندی، گفتار کی سچائی اور عمل کی یکسوئی کا ایسا امتزاج تھا جو تاریخ میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ انہوں نے انتھک محنت، ہمت اور استقلال سے ایک قوم کو منزل سے ہمکنار کیا۔ قائد اعظم محمد علی جناحؒ ایسا پاکستان چاہتے تھے جہاں ہر فرد کو انصاف، برابری اور عزت حاصل ہو۔ اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے اُن کا مؤقف ریاستی اخلاقیات کی معراج تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ملکہ نفرتاری کا مقبرہ بھی بربادی سے نہ بچ سکا، قیمتی چیزیں چور اور لٹیرے لے اڑے، میں نے یہ حالات دیکھے تو اندر جانے سے صاف منکر ہوگیا
خواتین کا کردار اور قیادت کی سوچ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ خواتین کو قائدؒ نے قومی تعمیر کا بنیادی ستون قرار دیا۔ قائد اعظمؒ کے نزدیک قیادت کا اصل جوہر ذاتی مفاد سے بلند ہو کر قومی مفاد کے لیے سوچنا ہے، وہ ریاست کو عوام کی امانت سمجھتے تھے۔
پاکستان کی اصل بنیاد
جناحؒ کا پاکستان ایک منصف، باوقار، علم دوست، مساوات اور باہمی احترام پر قائم ریاست ہے۔ 77 سال بعد بھی جو فکر انہوں نے چھوڑ گئی، وہ آج بھی ہمارے فیصلوں، سمتوں اور قومی وجود کا پیمانہ ہے۔ ایمان، اتحاد، تنظیم، یہی جناحؒ کی اصل امانت ہیں اور یہی پاکستان کی روح ہیں۔