اوچ شریف: گھر والوں کیلئے کھانا لیکر جانے والے سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی
کشتی کا حادثہ اوچ شریف
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحصیل اوچ شریف کے علاقے بیٹ بکھری میں کشتی الٹ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خلیجی ممالک میں توانائی تنصیبات پر حملوں سے عالمی سپلائی متاثر: توانائی بحران شدت اختیار کر گیا، برطانیہ اور یورپ میں گیس قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
ریسکیو کی بروقت کارروائی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اوچ شریف میں الٹنے والی کشتی میں 3 افراد سوار تھے جنہیں بروقت ریسکیو کرلیا گیا۔ جب کہ نجی کشتی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم اور سلمان کا احتجاج میں شرکت کا اعلان، حکومت کے ہاتھ پاؤں پھولنے کی وجہ کیا ہے؟
کشتی میں سوار افراد کی معلومات
ریسکیو حکام نے بتایا کہ نجی کشتی میں سوار لوگ اپنے گھروں میں مقیم لوگوں کے لیے کھانا لے کر جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ ؛مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق
سیلابی پانی کی صورتحال
دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا بتانا ہے کہ جلال پورپیروالا سے آنے والا سیلابی پانی تحصیل احمدپور شرقیہ کے دریائی علاقوں میں داخل ہورہا ہے اور احمدپور شرقیہ کے 100 سے زائد دیہات زیر آب ہیں۔
ریسکیو آپریشن کی موجودہ صورتحال
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ابھی بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے، تاہم بہت سے لوگ اب بھی اپنے گھروں میں موجود ہیں اور نکلنے کو تیار نہیں ہیں۔








