بھارتی سپریم کورٹ کا پاک بھارت میچ کیخلاف درخواست سننے سے انکار

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کی درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: عورتوں کے دوپٹے چھین کر آئین سازی نہ کریں، علی محمد خان
عدالت کے ریمارکس
عدالت نے استفسار کیا کہ اس میں ہنگامی نوعیت کا معاملہ کیا ہے؟ یہ ایک میچ ہے، اسے میچ رہنے دیں۔ جج نے ریمارکس میں کہا کہ میچ اتوار کو ہے، اس وقت کچھ نہیں ہو سکتا، میچ ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان
سماعت کرنے سے انکار
جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی پر مشتمل بینچ نے اس معاملے کی سماعت کرنے سے بھی انکار کردیا۔
ایشیا کپ 2025 کے بارے میں
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پہلا گروپ میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے، دونوں ٹیمیں اگر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرتی ہیں تو ان کے درمیان مجموعی طور پر تین میچز ہوں گے.