سیلاب سے معیشت متاثر، جی ڈی پی میں کمی کا خدشہ ہے : تھنک ٹینک کی رپورٹ جاری
سیلابی صورتحال پر رپورٹ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیلابی صورتحال پر معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے رپورٹ جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں امریکی برانڈز کی بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی
معاشی اثرات
تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے ملکی معیشت کو دھچکا لگا ہے۔ سیلاب کے بعد ملکی جی ڈی پی میں کمی کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا: سابق پاکستانی ہائی کمشنر
سفارشات
''جنگ'' کے مطابق، تھنک ٹینک نے سفارش کی ہے کہ معاشی شرح نمو کو بڑھانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ کاروباری لاگت کم کرنے کے لیے شرح سود فوری طور پر 9 فیصد پر لائی جائے۔
متاثرہ شعبے
اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے زراعت، صنعت، اور معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔








