ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت کم کردی گئی، نئی قیمت کتنی ہے؟

ایشیا کپ میں ٹکٹس کی قیمت میں کمی
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت کم کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹانک میں پولیس وین پر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق، 3 شدید زخمی
ٹکٹس کی فروخت کا جائزہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایشیا کپ میں 14 ستمبر کو دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے لیے ٹکٹس کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے تاہم ٹکٹس کی مانگ توقعات سے کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار نے کشیدگی بڑھا دی ہے ، کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا، سابق بھارتی ائیر وائس مارشل کا بیان
نئی قیمتیں
رپورٹ کے مطابق ٹکٹ کی مانگ میں کمی کے بعد منتظمین نے ٹکٹ کی قیمتیں کم کردی ہے اور اب پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت 475 درہم سے کم کرکے 350 درہم کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیز فائر کی خلاف ورزی کے حوالے سے عطاء تارڑ کا بیان آ گیا
پریمیئم انکلوژر کی صورتحال
حکام کے مطابق پریمیئم انکلوژر کے زیادہ تر ٹکٹس تاحال خالی ہیں اور منتظمین میچ سے قبل تمام ٹکٹس کی فروخت کے لیے کوشاں ہیں۔
شائقین کی رائے
واضح رہے کہ اس سے قبل شائقین کرکٹ نے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس مہنگے ہونے کا شکوہ کیا تھا۔