سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب کا وزراء سمیت جلال پور پیروالا کے نواحی بلوچ واہ بند کا دورہ

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب وزراء سمیت رات گئے بند پر پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے کی آمدنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
بند کا دورہ
سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب نے جلال پور پیر والا کے نواحی بلوچ واہ بند کا دورہ کیا۔ سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب اور دیگر وزراء نے بستی بہاراں کے قریب بند کا شگاف پر کرنے کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر آبپاشی کاظم پیر زادہ اور سیکرٹری آبپاشی نے بریفنگ دی۔ سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب نے بند کا شگاف جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ریسکیو آپریشن کا جائزہ
دریں اثناء سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب رات 2 بجے پھر ریسکیو آپریشن کا جائزہ لینے کے لئے پہنچ گئیں۔ سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر 86 ایم میں ریسکیو آپریشن کا مشاہدہ کیا۔ سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب نے سیلاب سے درپیش صورت حال کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، رانا سکندر حیات، پارلیمانی سیکرٹری ضیا اللہ شاہ بھی موجود تھے۔