بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

اعلیٰ سطح کی تبدیلیاں
اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹاپ بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، انعام اللہ خان دھاریجو، کا تبادلہ کر کے انہیں صدر مملکت کا سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔ وہ شکیل ملک کی جگہ لیں گے، جو کنٹریکٹ پر تعینات تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اراکین اس بجٹ کو ووٹ نہیں دیں گے، یہ تباہی کا سبب بنے گا :سینیٹر علی ظفر
نئے سیکریٹری کی تعیناتی
جنگ کے مطابق، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر نبیل احمد اعوان کو نیا سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ نبیل احمد اعوان اس سے پہلے پنجاب حکومت میں تعینات تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا سپورٹیج کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی، سوزوکی سوئفٹ اور کلٹس مہنگی ہوگئیں
اقتصادی امور ڈویژن میں تبدیلیاں
سپیشل سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن، محمد حمیر کریم، کو سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ سیکریٹری اقتصادی امور، ڈاکٹر کاظم نیاز، کو ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
نئی تقرری
دریں اثناء، وفاقی حکومت نے میجر جنرل ابوبکر شہباز کو ایڈیشنل سیکریٹری دفاعی پیداوار ڈویژن مقرر کیا ہے۔ میجر جنرل ابوبکر شہباز کی تقرری 3 سال کے لیے ڈیپوٹیشن/سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے، اور یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہے۔