اسلام آباد ہائیکورٹ کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان، بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت

ہائی کورٹ کی ہدایت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائی کورٹ نے رجسٹرار آفس کو 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے یوٹرن لیا، لطیف کھوسہ
درخواست کی سماعت
چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجا نے شیر افضل مروت کو وارننگ دے دی
بیرسٹر سلمان صفدر کی دلیل
درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ یہاں پر خاتون بھی ہیں، آٹھ ماہ ہوگئے سزا معطلی کی درخواست ہے، فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔ ہم نے کبھی میڈیکل گراؤنڈ نہیں لیا لیکن بشریٰ بی بی کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے۔ ہماری صرف یہ استدعا ہے کہ خاتون کی حد تک سزا معطلی پر جلد سماعت کی جائے اور اسے اگلے ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا ایم-6، ایم-9 موٹرویز سمیت شاہراہوں و دیگر منصوبوں میں اظہار دلچسپی
نیب کی جانب سے پیش رفت
انہوں نے مؤقف اپنایا کہ نیب کی جانب سے پہلے کہا جاتا رہا کہ پراسیکیوٹر تعینات کرنا ہے، پھر پراسیکیوٹر نے پیش ہو کر کہا کہ ہمیں وقت دے دیں، پانچ تاریخیں ہوگئیں ہمارا کیس نہیں لگ رہا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس کی بروقت مداخلت نے 14 سالہ لڑکی کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی، لڑکا گرفتار
چیف جسٹس کی رائے
چیف جسٹس نے کہا یہ پرانی باتیں ہوگئی ہیں، یہ بتائیں کیس میں نوٹس ہوا ہے؟ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا نوٹس تو بہت پہلے ہو چکا، اس کے بعد نیب نے تاریخیں لیں، دونوں کو تمام کیسز میں بریت یا ضمانت مل چکی ہے، میں چاہتا ہوں کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد فیصلہ ہو جائے۔
سال کے لیے مقرر نہ ہونے کی صورت میں مشکلات
چیف جسٹس نے کہا آفس کو کیس جلد مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے، بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ اگر آئندہ ہفتے کیس مقرر نہیں ہوتا تو پھر یہ تمام مشق لاحاصل ہے، اگر کیس آئندہ ہفتے مکمل نہ ہوا تو پھر سال کے لیے مقرر نہ ہو، میں نہیں آؤں گا، چیف جسٹس نے کہا میں رپورٹ منگوا کر دیکھ لیتا ہوں۔