پی ٹی آئی کی سینیٹر فلک ناز چترالی نے بھی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا، تعداد 10 ہو گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹرز کا استعفیٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر فلک ناز چترالی نے بھی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کے بعد مختلف قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہونے والے پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی تعداد 10 ہو گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ علیزے شاہ کی بھی معاوضے کی ادائیگی پر شکایات، سینئر اداکاروں پر ٹولنگ کے الزامات
فلک ناز چترالی کا استعفیٰ
فلک ناز چترالی نے تعلیم، اقتصادی امور، موسمیاتی تبدیلی اور کم ترقیاتی علاقوں کے مسائل کی کمیٹیز سے استعفیٰ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فنانس ایکٹ اور لیبر پالیسی کے خلاف چیمبرز سراپا احتجاج، 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
ڈاکٹر ہمایوں مہمند کا استعفیٰ
پی ٹی آئی کے سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے بھی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا ہے، ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے بطور چیئرمین پارلیمانی کمیٹی، بطور رکن آئی ٹی، آبی وسائل اور انسانی حقوق کمیٹی سے استعفیٰ دیا۔
دیگر مستعفی سینیٹرز
ان کے علاوہ استعفیٰ دینے والوں میں علی ظفر، فیصل جاوید، اعظم سواتی، مرزا محمد، دوست محمد، ذیشان خانزادہ، فوزیہ ارشد اور نورالحق قادری شامل ہیں۔