کراچی میں 3 خواتین کو قتل کرنے والا ملزم حقیقی ماموں نکلا، پولیس نے گرفتار کرلیا

کراچی میں خواتین کا قتل

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلستان جوہر بھٹائی آباد میں 3 خواتین کو قتل اور 3 کو زخمی کرنے کے کیس میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کوئی اور نہیں بلکہ خواتین کا اپنا ہی ماموں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ایئر چیف کا بیان مودی کی شمشان گھاٹ میں جلی اور راکھ ہوئی سیاست کو زندہ کرنے کی ناکام کوشش ہے، خواجہ آصف

واقعہ کی تفصیلات

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ بھٹائی آباد کی گلی نمبر 30 میں پیش آیا، جہاں ماموں نے اپنی بھانجیوں عاشی، تانیہ اور مینہ کو چھریوں کے وار کرتے ہوئے قتل کر دیا جس کے بعد خود کو بھی مارنے کی کوشش کی۔ ملزم کو بھی زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا، جسے پولیس نے ہسپتال سے ہی گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کردیا

پوسٹ مارٹم کی رپورٹ

خواتین کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا کہ 22 سالہ عاشی کے گردن پر گہرے زخم پائے گئے، عاشی کو زخمی حالت میں لایا گیا تھا جو اسپتال پہنچنے پر دم توڑ گئی۔ 32 برس کی مینہ کے گلے پر متعدد گہرے کٹ اور بائیں ہاتھ پر بھی کٹ لگنے کے زخم تھے۔ 14 برس کی نندنی کا معائنہ بھی کر لیا گیا ہے، نندنی کے گردن اور دائیں ہاتھ پر گہرا کٹ لگا ہوا ہے، نندنی کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

والدہ کی گواہی

قتل ہونے والی تین خواتین کی والدہ نے بتایا کہ مجھے نہیں معلوم یہ واردات کیسے ہوئی، شور سن کر گھر پہنچنے والی پڑوسن کو بھی ملزم نے زخمی کیا۔

حکام کا نوٹس

وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن النجار نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ پولیس نے مزید تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...