بلوچستان پولیس میں نیا تنازع پیدا ہوگیا، ایڈیشنل آئی جی بلوچستان کا نئے آئی جی کے ماتحت کام کرنے سے انکار
بلوچستان پولیس میں نیا تنازع
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان پولیس میں نیا تنازع پیدا ہوگیا ہے، نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) بلوچستان محمد طاہر کی تعیناتی پر ایڈیشنل آئی جی نے اپنے تحفظات اظہار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں عطیہ کرے گی
ایڈیشنل آئی جی کا انکار
ڈان نیوز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی بلوچستان سعید وزیر نے نئے تعینات ہونے والے آئی جی بلوچستان محمد طاہر کے ماتحت کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید وزیر نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ جس میں انہوں نے مؤقف اپنا کہ نئے آئی جی بلوچستان محمد طاہر میرے جونیئر افسر ہیں، لہذا میں ان کے ماتحتی میں کام نہیں کر سکتا۔ سعید وزیر نے چارج چھوڑنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرونِ ممالک سے لائے جانیوالے موبائل فونز پر کتنا ٹیکس عائد؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
مراسلے میں تفصیلات
چیف سیکریٹری کو بھیجے گئے مراسلے میں سعید وزیر نے مزید کہا کہ محمد طاہر انتہائی مخلص، ایماندار اور فرض شناس افسر ہیں، تاہم بطور سینئر افسر اُن کے ماتحت کام کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔ مجھے چھٹی دیکر میری خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کے سپرد کر دی جائیں۔
تاریخی پس منظر
واضح رہے کہ نئے آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے گزشتہ روز (10 ستمبر) کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔








