صوابی میں جرگے کا غیر اخلاقی سرگرمیوں اور فحاشی کو روکنے کے لیے خواجہ سراؤں کو فوری ضلع بدر کرنے کا مطالبہ

صوابی میں خواجہ سراؤں کیخلاف مظاہرہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں جرگے اور تاجروں نے بڑھتی ہوئی غیر اخلاقی سرگرمیوں اور فحاشی کو روکنے کےلئے خواجہ سراؤں کو فوری ضلع بدر کرنے کا مطالبہ کردیا۔
مظاہرے کا مقصد
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی شہر میں خواجہ سراؤں کے ناچ گانوں ، فحاشی اور غیر اخلاقی اڈوں اور اس کے ذریعے صوابی سمیت دیگر اضلاع کے نوجوانوں کے اخلاق اور امن تباہ کرنے کے خلاف صوابی، مانیری کے جرگوں اور تاجران نے امن چوک میں مشترکہ طور پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مطالبات اور دھمکی
مظاہرین نے انتظامیہ سے جلد از جلد صوابی میں دیگر صوبوں اور اضلاع سے آکر رہائش کرنے والے خواجہ سراؤں کو نکالنے کے مطالبہ کیا اور اعلان کیا کہ اگر خواجہ سراؤں کو یہاں سے نہ نکالا گیا تو ڈی پی او اور ڈی سی آفسز کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
احتجاج کے نتائج
مظاہرین نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے ایکشن نہ کیا تو پھر جرگہ عمائدین ، اراکین اور تاجر برادری خود ان خواجہ سراؤں کیخلاف کارروائی کرنے پر مجبور ہوگی اور کسی بھی صورت حال کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی۔