56 Pakistanis Imprisoned in Sri Lanka for Years to Return Home Today
پاکستانیوں کی وطن واپسی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا میں سالوں سے قید 56 پاکستانیوں کی وطن واپسی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری
خصوصی طیارہ روانہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سری لنکا میں قید 56 پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی طیارہ سری لنکا روانہ ہو گیا۔ آج یہ قیدی وطن واپس آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کا پریشر نہیں لینا ، غریبوں کا چالان نہ کریں ،وارننگ دیں: علی امین گنڈا پور کا پشاور میں پولیس سے خطاب
وزارت داخلہ کا کردار
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ قیدیوں سے متعلق گزشتہ 3 ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ رابطے میں تھی۔ وزیر نجکاری عبدالعلیم قیدیوں کی واپسی کے اخراجات برداشت کریں گے۔
وزیر داخلہ کا شکریہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے قیدیوں کی واپسی کیلئے سری لنکا حکام کا شکریہ ادا کیا، اور وفاقی وزیر عبدالعلیم کا بھی اخراجات برداشت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔








