56 Pakistanis Imprisoned in Sri Lanka for Years to Return Home Today

پاکستانیوں کی وطن واپسی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا میں سالوں سے قید 56 پاکستانیوں کی وطن واپسی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی سول نافرمانی تحریک کل سے شروع ہو گی یا نہیں ۔۔؟ علی محمد خان نے بتا دیا
خصوصی طیارہ روانہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سری لنکا میں قید 56 پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی طیارہ سری لنکا روانہ ہو گیا۔ آج یہ قیدی وطن واپس آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: الحمدللّٰہ، آئینی ترمیم منظور ہوگئی، پارلیمانی جمہوری نظام عدلیہ کی یرغمالی سے آزاد ہوگا: خواجہ آصف
وزارت داخلہ کا کردار
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ قیدیوں سے متعلق گزشتہ 3 ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ رابطے میں تھی۔ وزیر نجکاری عبدالعلیم قیدیوں کی واپسی کے اخراجات برداشت کریں گے۔
وزیر داخلہ کا شکریہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے قیدیوں کی واپسی کیلئے سری لنکا حکام کا شکریہ ادا کیا، اور وفاقی وزیر عبدالعلیم کا بھی اخراجات برداشت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔