جڑواں شہروں کے نان بائیوں اور تندور مالکان کا روٹی سرکاری قیمت پر فروخت کرنے سے انکار

جڑواں شہروں کے نانبائیوں کا احتجاج
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں کے نانبائیوں اور تندور مالکان نے روٹی سرکاری قیمت پر فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سانحۂ سوات کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک، گرینڈ آپریشن شروع، کالام تا مینگورہ بلاامتیاز کارروائی ہوگی: ڈپٹی کمشنر
مہنگا آٹا اور تندور پر روٹی کی قیمت
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی انصاف نانبائی ایسوسی ایشن راولپنڈی اور جنرل نانبائی ایسوسی ایشن اسلام آباد کے رہنماؤں نے کہا کہ مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی کیسے دی جا سکتی ہے، تندور پر روٹی کی قیمت مقرر کی جاتی ہے مگر آٹا ملز مالکان پر حکومت کا کوئی زور نہیں چلتا۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم رونجھو آپ بیتی سنانا چاہتے تھے، حکومت نے شرمندگی سے بچنے کیلئے کورم توڑا، اختر مینگل
آٹے کی قیمت میں اضافہ اور نانبائی کی مشکلات
انہوں نے کہا آٹے کی قیمت حالیہ دو ہفتوں میں 70 فیصد بڑھ گئی، مل مافیا اور ڈیلر حضرات کو کنٹرول نہیں کیا جا رہا، سارا زور تندور والے پر لگایا جا رہا ہے، موجودہ حالات میں روٹی 25 روپے سے کم پر فروخت نہیں کر سکتے۔ 10 دن میں مطالبات منظور نہ ہوئے اور ہمیں مسلسل تنگ کیا گیا تو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں شمسی توانائی کی صلاحیت 4.1 گیگاواٹ تک پہنچ گئی، پیرووسکائٹ سولر سیلز کا مستقبل قرار
حکومت کی ذمہ داری
کاشف چوہدری نے کہا کہ اس وقت مارکیٹ میں دو من آٹا 9 ہزار روپے سے زائد میں فروخت کیا جا رہا ہے، اگر انتظامیہ سرکاری ریٹ پر حکومت پر آٹے کی فراہمی کو یقینی نہیں بنا سکتی تو پھر ہم روٹی سرکاری ریٹ پر کیسے دیں۔ اس وقت نان بائی کمیونٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے پیرا فورس اور مجسٹریٹ ہر دن جرمانہ کر رہے ہیں۔ ہمیں بتایا جائے مہنگا آٹا لے کر سستی روٹی کیسے دیں؟ ہمیں مقرر کردہ ریٹ پر آٹے کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
روٹی کی فروخت اور آئندہ کے لائحہ عمل
انہوں نے مزید کہا موجودہ حالات میں روٹی 25 روپے سے کم پر فروخت نہیں کر سکتے، آئندہ 10 دنوں میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں مسائل حل نہیں کرتیں تو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ہمیں نہیں چاہتے کہ عام آدمی کی روٹی بند ہو، لیکن سرکاری ریٹ پر روٹی بیچنا ممکن نہیں۔ اگر حکومت مسائل حل نہیں کرتی اور تندور والوں کو مسلسل تنگ کیا گیا تو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کریں گے۔