برازیل کے سابق صدر مجرم قرار، 27 سال قید کی سزا کا اعلان

برازیل کی سپریم کورٹ کا فیصلہ
براسیلیا(ڈیلی پاکستان آن لائن) برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدر بولسونارو کو بغاوت کی سازش کا مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں 27 سال اور تین ماہ قید کی سزا بھی سنادی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گووندا کی پہلی ویڈیو گولی لگنے کے بعد منظرِعام پر آگئی
فیصلہ کی تفصیلات
برازیلین سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے چار ججز نے سزا کے حق میں فیصلہ سنایا جبکہ ایک جج نے انہیں تمام الزامات سے بری کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شام کی بدنام زمانہ صیدنایا جیل سے انسانوں کو کچلنے والی مشین برآمد
بولسونارو کی عدم موجودگی
گھر میں نظر بند سابق صدر بولسونارو عدالت میں پیش نہیں ہوئے، بولسونارو کے وکیل نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سفاکی کی انتہا، سات ماہ کی معصوم بچی کی بالیاں نوچ کر اسے گٹر میں پھینک دیا
فل کورٹ کا مطالبہ
کیس کی سماعت کیلئے 11 ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ بحث سے معاملہ الجھانا چاہتے تھے، کئی کئی مہینے نہ ملیں لیکن جب بھی ملیں گے ہماری مسکراہٹ اس بات کا ثبوت ہوتی ہے کہ دل سے مل رہے ہیں
امریکی صدر کی رائے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر بولسونارو کی سزا مایوس کن قرار دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ برازیلین سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر متوقع ہے۔
مظاہرے
دوسری جانب عدالتی فیصلہ کے بعد سابق برازیلین صدر بولسونارو کے حق میں برازیل کے متعدد شہروں میں مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔