عمان کے قریب کشتی حادثے میں 19 پاکستانی لاپتہ، ایک شخص زندہ بچا
عمان کے قریب کشتی حادثہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمان کے قریب کشتی حادثے میں 19 پاکستانی ڈوب گئے، جو تاحال لاپتہ ہیں جبکہ ایک پاکستانی کو زندہ بچایا جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں دکاندار کے منہ میں موبائل کے بیٹری پھٹ گئی
حکومتی رپورٹ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے عمان کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے، جس کے مطابق 20 پاکستانیوں پر مشتمل کشتی 7 ستمبر کو طوفان کی نذر ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے 4 طیارے برطانوی ایئر شو میں شریک
حادثے کی تفصیلات
حادثے کے دوران کشتی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد تمام مسافر سمندر میں کود گئے۔
یہ بھی پڑھیں: میر خلیل الرحمان کا انتقال ہوا تو ایک رپورٹر وفاداری ثابت کرنے کیلئے قبر میں لیٹ گیا تھا: وسعت اللہ خان
زندہ بچ جانے والے شخص کی کہانی
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کشتی حادثے میں صرف ایک شخص حامد اللہ خان کو زندہ بچایا گیا جسے ایک بحری جہاز نے ریسکیو کیا۔ بچائے گئے پاکستانی کو عمانی حکام نے حراست میں لے لیا ہے اور پاکستانی سفارتخانہ اس کی وطن واپسی کے انتظامات میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت
کشتی کا سفر
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ کشتی گوادر سے ایران کے راستے عمان کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ زندہ بچ جانے والے حامد اللہ خان نے اپنے 19 ساتھیوں میں سے 11 کی شناخت فراہم کردی ہے، تاہم باقی لاپتا افراد کے بارے میں مزید معلومات کے لیے عمانی وزارت خارجہ سے رابطہ جاری ہے.
سرگرمیاں اور رابطے
وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کے مطابق واقعے کی مکمل تفصیلات کا انتظار ہے جب کہ پاکستانی مشن عمانی پولیس اور امیگریشن حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔








