قطری وزیراعظم کی آج امریکی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات، اسرائیلی حملے اور غزہ سیز فائر پر بات چیت ہوگی
قطری وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس میں اسرائیلی حملے کی مذمت، غزہ میں سیز فائر معاہدہ اور یرغمالیوں کی رہائی جیسے اہم امور پر گفتگو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: بیوی سے جھگڑے پر وکیل نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتیں
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، قطری وزیراعظم کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف سے بھی الگ الگ ملاقاتیں متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ابوزر حادثے سے قبل سنیپ چیٹ پر ویڈیو بنا رہا تھا، تفتیش میں انکشاف
اسرائیلی حملے کے بعد کی صورتحال
ذرائع کے مطابق ملاقات میں 9 ستمبر کو دوحہ پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد کی صورتحال اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر پیشرفت پر بھی بات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: جب بچہ اپنے آپ پر بھروسہ اور خوداعتماد نہیں ہوتا تو اسے مشکلات کا سامنا کرنے کا موقع بھی نہیں ملتا کیونکہ والدین اس کے مسائل خود حل کرتے ہیں
سلامتی کونسل کی مذمت
یاد رہے کہ سلامتی کونسل نے حال ہی میں اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر پر ہونے والے حملے کی متفقہ طور پر مذمت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری اور براہموس سٹوریج سائٹ نگروٹا کو بھی تباہ کر دیا گیا
قطری وزیراعظم کا بیان
اجلاس سے خطاب میں قطری وزیراعظم نے کہا تھا کہ اسرائیل نے دوحہ پر حملہ کرکے سفارتکاری کی توہین کی ہے اور وہ غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔
قطر کا ثالثی کردار
انہوں نے واضح کیا کہ قطر اپنا ثالثی کردار اور انسانی کوششیں کسی ہچکچاہٹ کے بغیر جاری رکھے گا۔








