اسلام آباد ہائیکورٹ؛بانی اور بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل رکوانے کیلئے عدالت سے رجوع

توشہ خانہ ٹو کیس کا پس منظر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) - بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس امین الدین: کیا آئینی بینچ کا صدر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے زیادہ بااثر ہوگا؟
درخواست کی تفصیلات
دونوں کی جانب سے توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل روکنے اور اپیل پر جلد سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے نومبر 2024 میں بریت کی درخواست مسترد کردی تھی۔
اپیل کی حیثیت
اپیل کی آخری سماعت 25 اپریل کو ہوئی تھی، تاہم 25 اپریل کے بعد اپیل سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئی۔ درخواست کی گئی ہے کہ اپیل کا فیصلہ آنے تک ٹرائل روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔