سعودی عرب سے امدادی سامان میں آنے والی سولرپلیٹیں کہاں گئیں؟ قیصر شریف نے پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا

پنجاب میں سیلاب کی تباہی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیلاب نے صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تباہی مچا رکھی ہے، جبکہ اس مشکل وقت میں سعودی عرب کی جانب سے امداد بھی موصول ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورئیر کا روپ دھار کر ڈاکو بھارتی سائنسدان سے 2 کروڑ روپے لے اڑے
قیصر شریف کا انکشاف
جماعت اسلامی کے رہنما قیصر شریف نے حالیہ ایک بیان میں حیران کن انکشاف کیا ہے اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "سیلاب متاثرین کے ساتھ ہاتھ ہو گیا، قصور گنڈا سنگھ والا ہائی اسکول میں 1500 خاندانوں کے لئے برادر اسلامی ملک سعودی عرب سے آنیوالے امدادی سامان میں موجود سولر پلیٹیں سیلاب متاثرین کو نہیں ملی تو کدھر گئیں؟ کیا پنجاب حکومت اس کا جواب دینا پسند کرے گی؟"
سوشل میڈیا پر بیان
سیلاب متاثرین کے ساتھ ہاتھ ہو گیا
مصدق اطلاعات کے مطابق
قصور گنڈا سنگھ والا ہائی اسکول میں 1500 خاندانوں کے لئے برادر اسلامی ملک سعودیہ عرب سے آنیوالے امدادی سامان میں موجود سولر پلیٹیں سیلاب متاثرین کو نہیں ملی تو کدھر گئیں ؟ کیا پنجاب حکومت اسکا جواب دینا پسند کرے گی ؟؟ pic.twitter.com/Fq6Dstc056— Qaisar Sharif (@Qaisarsharif555) September 10, 2025