ٹک ٹاکر سیمعہ حجاب کیس؛ عدالت کا ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ڈیمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
اہم پیشرفت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاکر سمعیہ حجاب کومبینہ دھمکیاں دینے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، سیلاب متاثرین کے گھروں کی بحالی ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ میں شامل کرنے کا فیصلہ
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سمعیہ حجاب کومبینہ دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزم زاہد کے 5 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس کو عدالت نے مسترد کردیا۔
عدالتی فیصلہ
عدالت نے ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ملزم زاہد کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔ اس سے قبل مبینہ اغواء کے مقدمہ میں بھی ملزم زاہد جوڈیشل ہوچکا ہے۔








