سکول کے بعد ایمبولینس، محمد شیراز نے گاؤں کے لوگوں کے لیے خدمت کی نئی مثال قائم کر دی

محمد شیراز کا انسانی خدمت کا نیا اقدام
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان کے ننھے ولاگر محمد شیراز نے سکول کے بعد اب اپنے گاؤں کے لوگوں کے لیے مفت ایمبولینس سروس فراہم کرکے خدمتِ انسانیت کی نئی مثال قائم کردی، جس سے ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو بروقت علاج کے لیے ہسپتال پہنچانا ممکن ہوسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ 10 کا فائنل جیتنے پر مبارکباد
سکول کی بہتری کا عمل
گزشتہ دنوں محمد شیراز نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے گاؤں کے خستہ حال سکول کو سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدنی سے جدید سکول میں تبدیل کردیا ہے۔
فری ایمبولینس سروس کا آغاز
اب ننھے ولاگر نے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں شیراز نے بتایا کہ انہوں نے گاؤں کے لوگوں کیلئے مفت ایمبولینس سروس کا آغاز کیا ہے تاکہ مجبور اور مستحق افراد کی بروقت مدد کی جاسکے، کیونکہ ان کے مطابق ہر انسانی جان بہت قیمتی ہے۔