افغان کھلاڑیوں کو ہار برداشت نہ ہوئی، پاکستانی پلیئرز کی خلاف بد زبانی، میچ ریفری کو شکایت کی تو۔۔۔ کیا نتیجہ نکلا؟ جانیے

افغان کھلاڑیوں کا بدزبانی کا واقعہ
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) کبھی افغان تماشائی بدزبانی کرتے ہیں تو کبھی افغان کھلاڑی۔۔۔ شارجہ میں بدزبانی کی حد ہو گئی۔ افغان کھلاڑیوں کو ہار برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے پاکستانی پلیئرز کے خلاف بدزبانی کی۔ جب میچ ریفری کو شکایت کی گئی، تو کیا نتیجہ نکلا؟ اس حوالے سے تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر کا گیری کرسٹن کے استعفیٰ پر ردعمل آ گیا
ٹورنامنٹ میںہونے والے واقعات
تفصیلات کے مطابق شارجہ کے 3 ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں افغان تماشائیوں کا رویہ سیکیورٹی حکام کے لیے مسائل پیدا کرتا رہا، جبکہ کھلاڑیوں کا رویہ بھی غیر مناسب تھا۔ کئی مواقع پر جب پاکستان جیت کی طرف گامزن تھا، افغان کھلاڑیوں نے بدزبانی کرتے ہوئے پاکستانی پلیئرز کو گالیاں دیں۔
پاکستانی ٹیم کا جواب
’’جنگ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے اس جانب پاکستانی میچ ریفری علی نقوی کی توجہ دلائی، لیکن انہوں نے سرزنش کے علاوہ کوئی کارروائی نہیں کی۔ تاہم، پاکستانی کرکٹرز نے جذباتی اور مشتعل ہونے کے بجائے کھیل پر توجہ دی، اور 3 میں سے 2 میچوں اور فائنل میں افغانستان کو شکست دی۔