میری بات کو توڑ مروڑ کر یوں پیش کیا گیا جیسے میں نے کوئی دھمکی دی ہو، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایمان مزاری سے متعلق ریمارکس پر وضاحت

چیف جسٹس کی وضاحت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار سرفراز ڈوگر نے ایمان مزاری سے متعلق اپنے ریمارکس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا جس سے غلط فہمی پیدا ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: قلوپطرہ کے علاوہ مصر کی ایک اور حسین ملکہ ہوا کرتی تھی، مصر میں جتنے اسکے مجسمے بنائے اور خریدے جاتے ہیں شاید ہی کسی اور کے ہوں

ایمان مزاری کے حوالے سے ریمارکس

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری سے متعلق ریمارکس پر وضاحت جاری کی ہے۔ ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے اور میں اسے بطور چیف جسٹس اور بڑے ہونے کے ناتے سمجھا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میری بات کو توڑ مروڑ کر یوں پیش کیا گیا جیسے میں نے کوئی دھمکی دی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

غلط فہمی کا باعث

چیف جسٹس کے مطابق انہوں نے صرف یہ کہا تھا کہ فیصلوں سے اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن ذاتی سطح پر بات نہ کی جائے۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ میں پکڑ لوں گا، یہ تاثر غلط طور پر پھیلایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ایک موقع پر وکیل ہادی صاحب کھڑے تھے تو ان سے کہا کہ اگر حکم کی تعمیل نہ ہوئی تو انہیں پکڑ کر لے جا، ورنہ توہینِ عدالت کی کارروائی کرنا پڑے گی۔

ایمان مزاری کی ذمہ داری

چیف جسٹس نے کہا کہ ایسی کارروائی ایمان مزاری جیسے نوجوان کیرئیر پر منفی اثر ڈال سکتی ہے، اسی لیے وہ سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایمان مزاری بار بار کہہ رہی تھیں کہ بنیادی حقوق، کیا اس کورٹ کے بنیادی حقوق نہیں ہیں؟

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...