کراچی میں رواں برس قتل، اغواء اور خودکشی کے کتنے واقعات رپورٹ ہوئے ۔۔؟ جان کر ہوش ٹھکانے آ جائیں

کراچی میں قتل، اغواء اور خودکشی کے واقعات
کراچی( ویب ڈیسک) کراچی میں رواں برس قتل، اغواء اور خودکشی کے کتنے واقعات رپورٹ ہوئے؟ جان کر ہوش ٹھکانے آ جائیں۔
قتل کے واقعات
تفصیلات کے مطابق کراچی میں رواں برس قتل کے 385 واقعات رپورٹ ہوئے۔ اس دوران شہر قائد میں اقدام قتل کے 686 اور اقدام خودکشی کے 8 واقعات رپورٹ ہوئے۔ جنوری میں 55، فروری میں 40، مارچ میں 44، اپریل میں 53، مئی میں 65، جون میں 33، جولائی میں 49 اور اگست میں قتل کے 46 واقعات رپورٹ ہوئے۔
اغواء کے واقعات
’’جنگ‘‘ کے مطابق اغواء کے 2 ہزار 565 واقعات رپورٹ کیے گئے۔ جنوری میں 288، فروری میں 304، مارچ میں 238، اپریل میں 333، مئی میں 388، جون میں 320، جولائی میں 352 اور ماہ اگست میں اغواء کے 342 واقعات رپورٹ ہوئے۔
اغواء برائے تاوان
رواں برس اغواء برائے تاوان کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جنوری میں 3، فروری میں 1، مارچ میں 2، اپریل میں 5، مئی میں 7، جون میں 5، جولائی میں 3 اور اگست میں اغواء برائے تاوان کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔
بچوں کے اغواء
بچوں کے اغواء کے 346 واقعات رپورٹ ہوئے۔ جنوری میں 29، فروری میں 33، مارچ میں 28، اپریل میں 35، مئی میں 52، جون میں 41، جولائی میں 74 اور اگست میں بچوں کے اغواء کے 54 واقعات رپورٹ ہوئے۔