گورکھ ہل منسونہ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
گورکھ ہل منصوبے میں بے ضابطگیاں
کراچی (خصوصی رپورٹ) گورکھ ہل منصوبے میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، دو دہشت گرد ہلاک
پی اے سی کا اجلاس
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سندھ اسمبلی کی پبلک اکاونٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں سندھ اسمبلی کی کمیٹی روم میں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی کسی صورت قبول نہیں: وزیراعظم
زرعی و ترقیاتی سکیموں میں بے ضابطگیاں
پی اے سی اجلاس میں گورکھ ہل اسٹیشن پر ریزورٹ، روڈ اور دیگر ترقیاتی سکیموں سمیت فرنیچر و دیگر اشیاء کی خریداری میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا کوئی لیڈر لاہور میں نظر نہیں آیا، عالیہ حمزہ کی آڈیو لیک ہوئی
گورکھ ہل اسٹیشن کی ترقی
’’جنگ‘‘ کے مطابق سندھ کے تفریحی مقام گورکھ ہل اسٹیشن کی ترقی کے لئے اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود گورکھ ہل اسٹیشن کا منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔ محکمہ ثقافت اینڈ ٹوارزم نے گورک ہل اسٹیشن کے متعلق سال 2023-2024 کا ریکارڈ آڈٹ کو فراہم نہیں کرسکا۔
سخت اقدامات
پی اے سی نے گورکھ ہل اسٹیشن کے متعلق آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرکے معطل کرنے کا حکم دے دیا۔








