اسرائیل کی جانب سے قطر کو نشانہ بنانا امن مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی قطر کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔ وزیراعظم نے اسرائیلی اشتعال انگیزی کے خلاف امت مسلمہ کے متحد ہونے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے پنجاب بھر میں ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف دیدیا
قطر سے اظہار یکجہتی
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر سے اظہار یکجہتی کی خاطر دوحہ کا ہنگامی دورہ کیا۔ پاکستانی قوم برادر ملک قطر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان اور قطر ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے قطری قیادت کو پاکستان کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا یقین دلایا۔
یہ بھی پڑھیں: سارہ امیر نے اپنی ڈرامائی محبت کی کہانی شیئر کردی
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور صومالیہ کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔ پاکستان غزہ میں اسرائیلی بربریت کی بھی مذمت کرتا ہے اور تنازع فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ثالث ملک قطر کو نشانہ بنانا، امن مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔
پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعلقات
ترجمان نے بیان دیا کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان کا اہم دورہ کیا، جہاں پاکستان اور قازقستان نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔