ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران ایک بار پھر ٹماٹر، چاول اور چینی سمیت 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے پیاز، ٹماٹر، آلو، چاول، انڈے اور چینی سمیت 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او ممالک کے رہنماؤں نے 24 اہم دستاویزات کی منظوری دیدی
قیمتوں میں اضافہ اور کمی
اس کے ساتھ ساتھ 4 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو چندہ دینے والے میٹا، ایپل، گوگل، ٹیسلا اور ایمازون کو 1800 ارب ڈالر کا نقصان
تفصیلات
رپورٹ کے مطابق دال مونگ، ماش، ایل پی جی، لکڑی اور کپڑے بھی مہنگے ہوئے ہیں۔ حالیہ ایک ہفتے میں پیاز 12.17 فیصد اور ٹماٹر 10.47 فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ آلو 3.57 فیصد، چاول 1.63 فیصد، اور انڈوں کی قیمتوں میں 1.52 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
سالانہ بنیاد پر قیمتوں میں تبدیلی
سالانہ بنیاد پر، ٹماٹر 90 فیصد، چینی 29 فیصد، اور آٹا 18.65 فیصد تک مہنگا ہوا ہے۔








