15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر مکمل پابندی کی تجویز
فرانس میں سوشل میڈیا کی پابندیاں
پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر مکمل پابندی کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مختلف بار ایسوسی ایشنز میں چیکس کی تقسیم ،ینگ وکلاء کا ٹریننگ پروگرام ایک ماہ تک شروع کر دیا جائے گا: صوبائی وزیر قانون
پارلیمانی کمیشن کی رپورٹ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی پارلیمانی کمیشن نے 6 ماہ تک ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بچوں اور نوجوانوں پر نفسیاتی اثرات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ جاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری داخلہ پنجاب کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس: شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے
تجاویز اور سفارشات
رپورٹ میں 15 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے اور 15 سے 18 سال تک کے نوجوانوں کے لیے رات 10 بجے سے صبح 8 بجے تک ڈیجیٹل کرفیو نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
کمیشن نے تجویز دی ہے کہ عوامی سطح پر سوشل میڈیا کے نقصانات سے آگاہی مہم چلائی جائے، اکاؤنٹ بنانے کے وقت عمر کی تصدیق کا نظام لازمی قرار دیا جائے اور والدین کی نگرانی کو مضبوط بنایا جائے۔
خاندانی مقدمہ
یہ اقدامات اس وقت سامنے آئے ہیں جب 2024 میں فرانس کے 7 خاندانوں نے ٹک ٹاک پر مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کے بچوں کو ایسا مواد دکھایا گیا جس نے انہیں خودکشی پر مجبور کیا۔
ٹک ٹاک نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال فرانس میں مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے 98 فیصد غیر مناسب مواد کو ہٹا دیا تھا۔








