پاکستان میں پہلی آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کار تیار کرلی گئی
ڈرائیونگ ٹیسٹ کی نئی شروع ہونے والی ٹیکنالوجی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لئے شاہکار گاڑی تیار کرلی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ہاسٹلز سے محروم 678 طلباء کو کمرے الاٹ کر دیئے
آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کار
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے گاڑی کا تعارف دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں پہلی آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کار لاہور سمیت پنجاب بھر کے لئے متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ گاڑی جدید کیمروں اور سنسرز سے لیس ہے۔ اس کے اندر ایک فیشل ریگنائزیشن کیمرہ اور 4 کیمرے باہر نصب کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا نے تاریخ پیدائش کی تبدیلی یا تصحیح سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں
بایومیٹرک اور آٹومیٹڈ فیچرز
گاڑی کے اندر ٹیب فنگرز پرنٹ کے لئے بائیو میٹرک مشین بھی نصب ہے۔ گاڑی میں بیٹھتے ہی ٹیسٹ کے حوالے سے متعلقہ ہدایات کے لئے آٹومیٹڈ فیچر بھی دستیاب ہوگا۔ ٹیسٹ کے لئے کاؤنٹ ڈاؤن ٹائمر، ہینڈ بریک اینڈ سیٹ بیلٹ کنفیگریشن بھی ہے۔ مزید برآں، ایک سے زائد مرتبہ ریورس گئیر استعمال کرنے پر گاڑی امیدوار کو فیل ڈیکلئیر کردے گی۔
خودکار رزلٹ اپڈیٹ کا نظام
ٹیسٹ کا رزلٹ خودکار سسٹم کے تحت آٹومیٹکلی اپڈیٹ ہوگا۔ اے آئی بیسڈ گاڑی پہلی دفعہ لاہور میں استعمال کی جائے گی، اس کے بعد دیگر شہروں میں بھجوائی جائے گی۔ اے آئی بیسڈ گاڑی ٹریفک پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کی ہے۔








