لاہور میں رہائش پذیر نائیجرین باشندے نے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی

خودکشی کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں ہاسٹل میں رہائش پذیر نائیجرین باشندے نے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: ادھم پور ایئر فیلڈ کو تباہ کرنے کی وجہ بھی سامنے آ گئی
پولیس کی تحقیقات
پولیس کے مطابق انوسنٹ نامی نائجیرین باشندے کی لاش ہاسٹل کے واش کے ساتھ روشن دان میں لٹکی ہوئی تھی۔ فارنزک ٹیموں نے موقع سے شواہد جمع کر لئے ہیں۔
واقعے کی تفصیلات
انوسنٹ نے گلے میں پھندہ لگا کر مبینہ طور پر زندگی کا خاتمہ کیا۔ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہے۔ اس واقعے کی نوعیت، یعنی خودکشی ہے یا قتل، کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔