میرے والد کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، قاسم خان

عمران خان کے بیٹے کا الزام
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے والد کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھائی کے ڈی این اے ٹیسٹ نے انکشاف کیا کہ اس کی بہن 57 سال پہلے ہسپتال میں تبدیل ہو گئی تھی
قید تنہائی کی تفصیلات
اپنے ایک ٹویٹ میں قاسم خان نے کہا " میرے والد، عمران خان، جیل میں ہیں کیونکہ انہوں نے جمہوریت کے لیے آواز بلند کی۔ انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ان کے ڈاکٹروں تک رسائی چھین لی گئی ہے، اور وکلا اور خاندان سے ملاقات پر پابندی عائد ہے۔ اسی دوران ان کے اہلِ خانہ اور ہزاروں حامیوں کو اغوا کر لیا گیا ہے یا فوجی عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے۔"
سیاسی انتقام کا الزام
انہوں نے مزید کہا "یہ انصاف نہیں بلکہ سیاسی انتقام ہے۔ پاکستان کی جمہوریت داؤ پر لگی ہوئی ہے، اور میں تمام ان لوگوں سے اپیل کرتا ہوں جو انسانی حقوق اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں تاکہ عوام کی آواز سنی جائے اور قانون کی حکمرانی بحال ہو۔"