مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی سپانسرڈ 4 دہشت گرد ہلاک

آپریشن مستونگ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران بھارتی سپانسرڈ 4 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ کا پاکستان میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہونے کا اعتراف
دہشت گردوں کی موجودگی کا انکشاف
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کا عزم
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردی کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔