وزیر اعلیٰ رحیم یار خان میں فلڈ کیمپ کا دورہ، “فکر نہ کرو، سب ٹھیک تھی وے سی، نقصان پورا کر ساں” مریم نواز کی سرائیکی میں گفتگو
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا رحیم یار خان کا دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ مریم نواز رحیم یار خان کے سیلاب متاثرہ علاقے تاج محمد لنگاہ پہنچ گئیں۔ انہوں نے تاج محمد لنگاہ سکول میں فلڈ کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب کے دوران جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کا کوئی فورم ہو بھارت وہاں سے بھاگ رہا ہے، مودی آپ جنگیں بھی ہارے اب سازش بھی ہارو گے: بلاول بھٹو زرداری
غمزدہ خاندانوں کی حمایت
وزیر اعلیٰ کو ایک غمزدہ ماں نے روتے ہوئے بتایا کہ “میرا بیٹا کزن کو بچاتے ہوئے ڈوب گیا”۔ اس پر وزیر اعلیٰ نے روتی ہوئی بزرگ خاتون کو تسلی دی اور سیلاب میں پورے خاندان کو کھو دینے والے بچے کو پیار کیا۔ انہوں نے یتیم بچے کے سامنے دوزانو بیٹھ کر محبت سے اس کی گال سہلاتی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جھگڑے کے بعد نصیبو لال کے شوہر کی فائرنگ
امدادی اقدامات
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چچا کو یتیم بچے کا خیال رکھنے کی خصوصی تلقین کی، اور جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو امدادی رقوم کے چیک بھی پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والے کے نقصان کا ازالہ نہیں کرسکتے مگر آپ کے دکھ میں پورا ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکار خاقان شاہنواز نے اداکارہ سبینہ سید سے منگنی کرلی
بچوں کے ساتھ محبت
وزیر اعلیٰ نے سیلاب متاثرہ بچوں کے لیے قائم عارضی کلاس روم کا بھی دورہ کیا، جہاں بچوں نے سٹیکر، ویلکم کارڈ اور ہاتھ سے بنائے پورٹل پیش کیے۔ وزیر اعلیٰ نے معصوم بچوں کے تحائف دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا اور انہیں سویٹس، تحائف پیش کرتے ہوئے دل لگا کر پڑھنے کی تلقین کی۔
یہ بھی پڑھیں: اخوت کی نئی مثال، جماعت اسلامی کے اجتماعِ عام میں 25 اسلامی ممالک کی خواتین رہنماؤں کی شرکت
متاثرہ خاندانوں سے ملاقات
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فلڈ ریلیف کیمپ کے ٹینٹ سٹی میں مقیم متاثرہ خاندانوں سے بھی فرداً فرداً ملاقات کی۔ انہوں نے مرد، خواتین اور بچوں کو تحائف اور پھل پیش کیے اور متاثرہ خاندانوں کو دلاسہ دیا۔ بزرگ خاتون نے وزیراعلیٰ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ “چاول، بھاجی، ہر چیز ڈھی دی پئی اے”۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’دوستی II ‘‘کا انعقاد
عوام کی محبت
وزیر اعلیٰ کو دیکھ کر فلڈ ریلیف کیمپ اور ہیلی پیڈ کے گرد ہزاروں کا مجمع امڈ آیا۔ عوام نے وزیر اعلیٰ کی آمد پر پرجوش نعرے لگائے اور خوشی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کے شکوے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا
ذاتی عزم
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سرائیکی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “فکر نہ کرو، سب ٹھیک تھی وے سی۔ اللہ خیر کرسی، نقصان پورا کرساں”۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ پانی اترنے کے بعد نقصان کا تخمینہ لگا کر متاثرین کی مدد کریں گے۔
بریفنگ کی کارروائی
وزیر اعلیٰ کو ڈی سی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بریفنگ بھی دی۔








