Important Announcement from Emirates Airlines for Travelers Coming to and from Dubai

ایمریٹس ایئر لائن کی نئی سفری ایپ ڈیٹ
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے مسافروں کیلئے سفری ایپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: شلوار قمیض پہننے کی وجہ سے شہری کو ریسٹورنٹ سے نکال دیا گیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ، لیکن دراصل کیا ہوا؟ تصویر کے دونوں رخ دیکھیے۔
پروازوں میں پابندیاں
رپورٹ کے مطابق ، گزشتہ روز جاری کردہ ایک سفری ایپ ڈیٹ کے مطابق ایمریٹس ایئر لائن نے دبئی آنے جانے والی یا اس کے راستے سفر کرنے والی تمام پروازوں میں مسافروں کو پیجرز یا واکی ٹاکی لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ٹریول ایڈوائزری کے مطابق دبئی پولیس کو مسافروں کے پیجرز اور واکی ٹاکیز ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اللہ ہی جانتا ہے کون نیک ہے کون بد، کون اچھا ہے کون برا،ہمارے بس میں انسان کی خدمت ہے، اپنی استطاعت کے مطابق اللہ کے بندے کا خیال کریں
پروازوں کی منسوخی
اماراتی ایئر لائنز نے ایران، لبنان، عراق اور اردن کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اماراتی ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ اردن کے لیے 6 اکتوبر کے بعد پروازوں کا عمل شروع ہوگا جبکہ ایران اور عراق کے لیے 7 اکتوبر تک پروازیں بند رہیں گی۔ اماراتی ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ لبنان کے لیے پروازیں 15 اکتوبر تک منسوخ کی گئی ہیں۔
حالیہ واقعات
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لبنان میں حزب اللّٰہ کے ارکان کے زیرِ استعمال متعدد پیجرز میں دھماکے ہوئے تھے۔