بیٹ ظاہرج پیر کے نواحی سیلاب زدہ علاقوں سے 12604 آبادی کا انخلاء، 6 ریلیف کیمپ، 3 کلینک آن بوٹس، 12 کلینک آن ویل قائم
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لیاقت پور کے نواحی بیٹ ظاہر پیر بند پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا عراقی فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ
ریسکیو آپریشن میں مدد
وزیر اعلیٰ نے منچن بند پر بوٹس اور بیڑے میں آنے والے خاندانوں کو ریسیو کیا اور سیلاب متاثرہ خواتین کی کشتی سے اترنے میں مدد کی۔ بزرگ خاتون کو ہاتھ تھام کر محفوظ مقام پر لائیں اور پانی کی بوتل پیش کی۔ وزیر اعلیٰ نے ننھے بچے کو گود میں اٹھا کر پیار کیا اور پانی پلایا۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان کی ٹیم بھارت نہیں جائے گی، محسن نقوی کا دو ٹوک اعلان
ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی
وزیر اعلیٰ نے ریسکیو اور پی ڈی ایم اے ٹیموں کو شاباش دی اور ریسکیو آپریشن میں لائف جیکٹ اور لائف رنگ کا استعمال لازم قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عابد شیر علی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب
انخلاء آپریشن کی تفصیلات
وزیر اعلیٰ کو انخلاء آپریشن سے متعلق بریفننگ دی گئی۔ سیلاب سے لیاقت پور کے نواحی نور والا، گل محمد لنگاہ، ڈیرہ فریدی اور چوہان کے 35 موضع، 84721 آبادی متاثر اور 43 مربع کلومیٹر رقبہ متاثر ہوا۔








