مائنس ون فارمولا نہیں چل سکتا، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر کی پریس کانفرنس
سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مائنس ون فارمولا نہیں چل سکتا، بانی پی ٹی آئی ہی پارٹی کو چلا رہے ہیں، میں اُن کا نمائندہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کو بڑی خوشخبری سنا دی
پارٹی کی مشاورت
سرگودھا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہر معاملہ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے کیا ہے اور کرتے رہیں گے، بانی پی ٹی آئی پاکستان میں جمہوریت کیلئے کوشاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کبیروالا میں قاری کی مسجد سے ملحقہ حجرے میں مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
ملکی مسائل پر تشویش
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر سختیاں ہوں گی تو اس سے ملک کو مزید نقصان ہوگا، پنجاب بڑا صوبہ ہے لیکن یہاں کے لوگ مشکل کا شکار ہیں، سیلاب میں پنجاب حکومت فوٹو سیشن کی حد تک محفوظ ہے۔
مدد کے اقدامات
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست سے بالا تر ہو کر ہمیں سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔








