بھارتی اداکارہ کرشمہ شرما نے دوستوں کی خاطر چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی

کرشمہ شرما کا حیرت انگیز واقعہ

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف بھارتی اداکارہ کرشمہ شرما نے دوستوں کی خاطر چلتی ہوئی تیز رفتار ٹرین سے چھلانگ لگالی، جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کرادیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ میں شمولیت کا معاملہ، پی ٹی آئی نے 4 منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

حادثے کی تفصیلات

شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ شادیز‘ کے مطابق کرشمہ شرما نے ممبئی میں چلتی ہوئی لوکل ٹرین سے چھلانگ لگائی، جس وجہ سے انہیں سخت زخم بھی رسے لیکن اب وہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کچھ دن قبل یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرشمہ شرما ممبئی کے علاقے چرچ گیٹ میں شوٹنگ کے لیے جا رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن تیز ہو گیا

دوستی کی خاطر خطرہ مول لیا

رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے دوست ٹرین میں سوار نہ ہو سکے تو انہوں نے دوستی کی خاطر چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی، اس دوران ان کے سر، کمر اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئیں۔ اداکارہ کے کودنے کے بعد انہیں ہنگامی بنیادوں پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا ایم آر آئی اسکین بھی کیا، انہیں زیادہ سنگین چوٹیں نہیں لگیں اور اب وہ بہتر ہو رہی ہیں، انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرنٹیئر کانسٹیبلری کو صدارتی آرڈیننس جاری کرکے وفاقی فورس کا درجہ دے دیا گیا

مداحوں کی تشویش

اداکارہ کی جانب سے فلمی انداز میں چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے پر ان کے اداکار دوست بھی حیران رہ گئے جب کہ مداح بھی پریشان ہوگئے اور انہوں نے اداکارہ کے لیے لکھا کہ انہیں سمجھنا چاہیے تھا کہ وہ کسی فلم کی شوٹنگ نہیں کر رہیں۔

کرشمہ شرما کی شاندار کیریئر

کرشمہ شرما متعدد ٹی وی ڈراموں سے لے کر فلموں اور ویب سیریز تک مختلف کردار ادا کر چکی ہیں۔ ڈراموں، ہارر اور بولڈ فلمی کرداروں میں اپنی پرفارمنس کے ذریعے انہوں نے شائقین میں پذیرائی حاصل کی، انہوں نے بولی وڈ فلموں میں معاون کرداروں سے لے کر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی ویب سیریز پر اہم کردار بھی ادا کیے ہیں۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...