کراچی میں گھر سے نوجوان کی گولیاں لگنے سے لاش برآمد

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں رات گئے فائرنگ اور پرتشدد واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی، عطا اللہ تارڑ
مقتول کی شناخت
پولیس کے مطابق ڈرگ روڈ کے قریب گھر سے نوجوان کی گولی لگی لاش ملی جس کی شناخت ارتضیٰ علی کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول نے پسند کی شادی کی تھی اور وہ اپنے سسرال آیا ہوا تھا۔ ممکنہ طور پر قتل غیرت کے نام پر ہوا تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے بھی خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی مخالفت کردی
جنجال گوٹھ میں قتل
ادھر سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں نامعلوم افراد نے چھری کے وار سے 40 سال کے وحید اللہ کو قتل کردیا۔ مقتول کا تعلق اپر دیر سے تھا اور ابتدائی تفتیش میں واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس کا تابوت آخری دیدار کیلئے رکھ دیا گیا، آخری رسومات کب ادا کی جائیں گی اور ان کا خرچہ کون دے گا؟
زخمیوں کے واقعات
دوسری جانب جوہر موڑ کے قریب فائرنگ سے 19 سال کی لڑکی ایمن زخمی ہوئی۔ اسی طرح شاہ فیصل کالونی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 25 سال کے شہروز نامی نوجوان بھی زخمی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی خان ؛لاکھانی چیک پوسٹ پر رات گئے دہشتگردوں کا حملہ
ڈکیتی مزاحمت کے دوران زخمی ہونے والے افراد
گلشن حدید میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر 45 سالہ خالد نامی شخص ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ پاک کالونی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے حسن الٰہی نامی شخص زخمی ہوا۔
پولیس مقابلے
رات گئے فیڈرل بی ایریا بلاک 15، ڈیفنس فیز ایٹ اور لیاری بغدادی میں 3 مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران پولیس نے 4 زخمیوں سمیت 5 ڈاکوؤں کو اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کیا۔