والدین و اساتذہ کا احترام اور عزت میں ہی کامیابی اور فلاح ہے: قونصل جنرل پاکستان خالد مجی

والدین کی عزت و اہمیت

جدہ (محمد اکرم اسد) قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے کہا ہے کہ والدین کی عزت و عظمت قرآن حکیم اور ارشادات نبوی صلعم میں واضع کر دی گئی ہے۔ والدین اور اساتذہ کے احترام اور عزت میں ہی کامیابی اور فلاح ہے۔ والدین اپنی زندگی کا کل آپکے آج کے لئے قربان کر دیتے ہیں تاکہ ان کی اولاد کامیابی سے آگے بڑھ سکے۔ ہمیں اور خاص کر نوجوانوں کو اپنے والدین کو وہی عزت و پیار دینا چاہئے جو وہ آپ کو بچپن سے جوانی تک دیتے آئے ہیں۔ اسی میں سب کی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایوارڈز خریدے جاتے ہیں پیسے ہونگے تو میں بھی خرید لوگی: اریبہ حبیب کا انکشاف

تقریب کا پس منظر

یہ خیالات انہوں نے اسپنزر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے چیئرمین اور قائم مقام کنوئنئیر قومی یکجہتی فورم چوہدری محمد اکرم گجر کی طرف سے سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ کے والد چوہدری اللہ دتہ کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کئے۔ قونصل جنرل خالد مجید نے چوہدری اللہ دتہ کی علمی اور سماجی خدمات کو سراہا اور چوہدری اللہ دتہ کو اچھے والد اور چوہدری اظہر وڑائچ کو اچھے بیٹے ہونے پر اپنے رشک اور پسندیدگی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرنٹ لگنے سے اموات ، گیپکو پر 2کروڑ30روپے جرمانہ عائد ، متاثرہ خاندانوں کو 40لاکھ فی کس اور ایک فرد کو ملازمت دینے کا حکم

سیلابی صورتحال اور امداد کی ضرورت

قونصل جنرل نے کہا کہ پوری جدہ کی کمیونٹی نے کس طرح چوہدری اللہ دتہ کو عزت دی، اس کی مثال نہیں ملتی۔ ان کے اعزاز میں جتنی تقاریب ہوئی ہیں، میں نے نہیں دیکھا کہ اتنی تقاریب کسی اور کے لئے منعقد ہوئی ہوں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اس وقت سیلابی صورتحال سے دوچار ہے اور حکومت اپنے تئیں ان کی مدد کر رہی ہے۔ ہمیں بھی پاکستانی کمیونٹی کو سیلاب زدگان کی اس دکھ کی گھڑی میں مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا تاکہ غریب عوام کا نقصان کچھ کم ہو سکے۔ حکومت پاکستان نے فلڈ ریلیف فنڈ قائم کر دیا ہے جس میں ہر کسی کو اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔ اس سلسلے میں پاکستان قونصلیٹ ہر طرح کی مدد کے لئے موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

تقریب کا آغاز اور شکرگزاری

تقریب کا آغاز قاری محمد آصف نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ میزبان تقریب چوہدری اکرم گجر نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز نے چوہدری اللہ دتہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اظہر جیسے بیٹے کی تربیت کی جو ہر کسی کے دکھ درد کو اپنا دکھ سمجھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی سینیٹر فیصل واوڈا کے گھر آمد، ’’میڈیا پر کو پرندہ نہ بنائے‘‘: سربراہ جمعیت علماء اسلام

والدین اور اساتذہ کی اہمیت

جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے چیئرمین انجینئر عارف مغل نے قرآن اور احادیث کی روشنی میں والدین اور اساتذہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کے احترام اور عزت میں ہی کامیابی اور فلاح کا راز مضمر ہے۔ والدین خوش قسمت ہوتے ہیں جن کو خدمتگار اولاد نصیب ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مائنس ون فارمولا نہیں چل سکتا، بیرسٹر گوہر

شرکاء کے خیالات

کشمیر کمیٹی جدہ کے چیئرمین مسعود احمد پوری نے بھی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میزبان تقریب کا شکریہ ادا کیا اور والدین کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ نے چوہدری اکرم گجر کو ایک بہترین تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی اور شرکاء کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اختتام

تقریب کی نظامت کے فرائض چوہدری ظہیر نے بہترین انداز میں انجام دئیے۔ تقریب میں پاکستان اور کشمیر کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا اختتام پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور مسائل کے حل کی دعا سے ہوا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...