عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی ہنگامی تیاری

قطر کی ہنگامی سربراہی اجلاس کی میزبانی
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر آئندہ ہفتے ایک ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ اجلاس کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد
اجلاس کا ایجنڈہ
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اسرائیلی حملے کے نتائج پر غور کیا جائے گا۔ قطری سرزمین پر حملے میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں تقریباً 5 افراد اور ایک قطری سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوا۔
قطر کا ردعمل
واضح رہے کہ قطر نے گذشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے بیانات کو سخت ترین الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے انہیں غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا تھا۔