20 سال گزر گئے کے فور منصوبہ کیوں مکمل نہیں ہوا۔۔۔؟ حافظ نعیم الرحمان نے سوال اٹھا دیا

کراچی کا کے فور منصوبہ: 20 سال گزر جانے کا سوال

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) 20سال گزر گئے کے فور منصوبہ کیوں مکمل نہیں ہوا۔۔۔؟ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سوال اٹھا دیا ۔

حافظ نعیم الرحمان کے خیالات

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت کے نام پر لوٹ مار اور کرپشن کا "سسٹم" چل رہا ہے اور اس کی ذمہ داری ان پر بھی عائد ہوتی ہے جنہوں نے فارم47 کے ذریعے ان لوگوں کو مسلط کیا۔ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کراچی کی تباہی کی سب سے زیادہ ذمہ دار ہیں اور یہ دونوں آج بھی وفاق کا حصہ ہیں۔

کے فور منصوبے کی تکمیل میں تاخیر

20سال گزر گئے کے فور منصوبہ مکمل نہیں ہوا، 3 حکومتیں گزر گئیں، گرین لائین پروجیکٹ مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا، ریڈ لائین منصوبہ اہل کراچی کیلئے عذاب بنا ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کراچی کو صوبے کا حصہ ہی نہیں سمجھتی، صرف مال بنانے کیلئے اہل کراچی پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

مالی بدعنوانی کے الزامات

15سال سے پی ایف سی ایوارڈ نہیں جاری کیا گیا، سندھ حکومت 15 سال میں کراچی کے 3360ارب روپے کھا چکی ہے جس میں وفاق کا بھی حصہ شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز "ادارہ نور حق" میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پیپلز پارٹی کی حقیقی حیثیت

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف ایک خاندان اور 40 وڈیروں کا دوسرا نام ہے، قابض میئر مرتضیٰ وہاب اہل کراچی کے ترجمان بننے کے بجائے وڈیروں اور جاگیرداروں کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔ ملک کو اس وقت بہت بڑے سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں کا سامنا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...