ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کر دیا، دونوں میں غیر مشروط صلح ہو گئی

کیس کا ڈراپ سین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کے اغواء اور دھمکیوں کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: رضوان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، حارث کے بعد قسمت کس پر مہربان؟
غیر مشروط صلح
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سامعہ حجاب اور ان کے سابق منگیتر حسن زاہد کے درمیان غیر مشروط صلح ہو گئی ہے، جس کے تحت دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو فی سبیل اللّٰہ معاف کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر او آئی سی کا بیان
الزامات واپس لینے کا عمل
ذرائع کے مطابق سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کرتے ہوئے ان کے خلاف تمام الزامات واپس لے لیے ہیں، جبکہ حسن زاہد نے بھی اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے سامعہ سے معافی مانگ لی اور ان کے تمام خدشات دور کر دیے ہیں.
یہ بھی پڑھیں: راہول گاندھی بھارتی فوج میں بھرتی سکیم ’’اگنی ویر‘‘ پر کھل کر بول پڑے، مودی کو کھری کھری سنا دیں
مقدمہ اور ردعمل
یاد رہے کہ سامعہ حجاب نے الزام عائد کیا تھا کہ حسن زاہد نے انہیں ان کے گھر کے باہر سے اغواء کرنے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ اس حوالے سے تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا اور عدالت نے حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
بعد ازاں دونوں کی مشترکہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس پر عوامی ردعمل سامنے آیا اور سامعہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا جس کے بعد سامعہ نے انکشاف کیا کہ حسن زاہد اس کا منگیتر تھا۔
کیس کا خاتمہ
واضح رہے کہ اب سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح کے بعد کیس کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔