بجٹ خسارہ بے قابو، فرانس شدید مالی و سیاسی بحران کا شکار، نوبت یہاں تک کیسے پہنچی؟ جانیے

فرانس کا مالی و سیاسی بحران
کراچی (نیوز ڈیسک) بجٹ خسارہ بے قابو، فرانس شدید مالی و سیاسی بحران کا شکار ہو گیا۔ نوبت یہاں تک کیسے پہنچی؟ آپ بھی جانئے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید، 3 زخمی
بحران کی وجوہات
تفصیلات کے مطابق، فرانس سنگین مالی اور سیاسی بحران کا شکار ہے، اور صدر ایمانوئیل میکرون گزشتہ 12 ماہ کے دوران 4 وزرائے اعظم مقرر کر چکے ہیں۔ بجٹ خسارہ بے قابو ہو چکا ہے، قرض لینے کی شرح بڑھ گئی ہے، جبکہ پارلیمنٹ وہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہے جو ضروری مالی اصلاحات نافذ کر سکے۔
کووِڈ وباء اور اس کے اثرات
’’جنگ‘‘ نے غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس بحران کی ابتداء کووِڈ وباء سے ہوئی، پھر جب روس نے یوکرین کے خلاف کارروائی کی اور مغربی ممالک نے روس پر پابندی عائد کی، تو گیس کی ترسیل رک گئی، جس سے توانائی کا بحران آیا۔ حکومت نے کاروباروں اور صارفین کی مدد کے لیے سبسڈیز دیں اور بجلی اور گیس کے بھاری بلوں سے بچانے کی کوشش کی، لیکن قرض کا بوجھ خوفناک حد تک بڑھ چکا ہے۔