اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر مشاورت
مصر کے وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے بات چیت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے قطر پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب سے اموات کی تعداد 76 تک پہنچ گئی، 42لاکھ سے زائد افراد متاثر
اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کے بلا اشتعال اور غیر قانونی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس معاملے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا۔
اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس
’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوحہ میں ہونے والے آئندہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی تیاریوں، طریقہ کار اور تفصیلات پر بھی مشاورت کی۔ او آئی سی کا اجلاس اتوار 14 ستمبر کو ہوگا۔








