صدر مملکت آصف زرداری کی چینی حکام سے ملاقاتیں، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو
صدر آصف علی زرداری کی چینی حکام سے ملاقاتیں
چنگدو (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا ایک سوچی سمجھی چال ہے،ایمل ولی خان
سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون
’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے چین میں پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ لی شو لی سے ملاقات کی، جہاں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: مختلف کارروائیوں میں منشیات ضبط، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار
مہمان نوازی کا شکریہ
صدر آصف علی زرداری نے صوبہ سچوان میں مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور دوسرے گولڈن پانڈا فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات: خیبر پختونخوا حکومت نے بلآخر ہنگامی صورتحال کیلئے ڈرون حاصل کرلیا
چینی وزیر کی نیک تمنائیں
چینی وزیر لی شو لی نے صدر آصف علی زرداری کو چین میں خوش آمدید کہا اور صدر شی جن پنگ کی جانب سے نیک تمناؤں سے آگاہ کیا۔ لی شو لی نے صدر آصف علی زرداری کے فروری کے دورۂ چین اور حال ہی میں چائنا ڈے لی میں شائع ہونے والے مضمون کی تعریف کی۔
پاکستان-چین تعلقات کی مضبوطی
لی شو لی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور صدر شی جن پنگ نے پاکستان اور چین کے تعلقات میں قیادت فراہم کی۔ دونوں ممالک ہمیشہ مضبوط بھائی رہیں گے، اور پاکستان-چین دوستی آئندہ برسوں میں مزید فروغ پائے گی۔ دنیا کو آج کتابوں کی خوشبو کی ضرورت ہے، بارود کی بو کی نہیں۔








